اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے دہشت گردوں سے مقابلے کی کوششوں کے تناظر کابل کے دورہ پر
دورے کے دوران انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔
اس دوران پاکستان میں دہشت گردوں کے سرغنہ ملا فضل اللہ کی حوالگی اور سرحدی علاقے میں آپریشن اور خفیہ معلومات کے تبادلے سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات میں جنرل راحیل نے کہا کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا بھی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑے گا۔
ملاقات میں افغان رہنماؤں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر اور جنرل راحیل نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے دینے کا عزم کیا۔
.......
/169